ایل این جی کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے جنوری کے لئے ایل این جی کی قیمتوں 5.2 فیصد تک کی کمی کر دی ہے، سوئی نادرن کے لئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 55 سینٹ سستی کی گئی ہے، سوئی نادرن کے لئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی کی قیمت 11.27 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کی گونج، پرانے نوٹ چلیں گے یا نہیں؟

اسی طرح سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 57 سینٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے، سوئی سدرن کے لئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی کے نئے نرخ 10.21 ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔

اس کو بھی پڑھیں: آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔