سوئی ناردرن کو میٹریل کی قلت کا سامنا، 50 ہزار کنکشن نہ لگ سکے
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی (ایس این جی پی ایل)
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی (ایس این جی پی ایل) کو میٹریل کی شدید قلت کا سامنا ہے/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی (ایس این جی پی ایل) کو میٹریل کی شدید قلت کا سامنا ہے، ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنیوالے سینکڑوں صارفین کے نئے گیس کنکشنز التوا کا شکار ہوگئے، جس سے کنکشن کے حصول کے خواہشمند صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

گیس میٹرز پر پابندی ختم ہونے کے بعد سوئی ناردرن کو ساڑھے 3 لاکھ سے زائد نیو کنکشنز کی درخواستیں موصول ہوئیں، ذرائع کے مطابق 1 لاکھ 60 ہزار صارفین نے 25 ہزار کے ارجنٹ واؤچر جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

سوئی ناردرن کمپنی نے سروے مکمل کرنے کے بعد 1 لاکھ سے زائد صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے، 60 ہزار صارفین کو 25 ہزار کا ارجنٹ واؤچر جمع کروانے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کمپنی کے پاس پائپس، ٹیپس اور میٹرز کی شدید کمی ہے، جس کی وجہ سے 50 ہزار سے زائد کنکشنز ڈیمانڈ نوٹس ادا ہونے کے باوجود التوا کا شکار ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں