قلات: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: (سنو نیوز) سکیورٹی فورسز نے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد انہ کارروائیوں میں ملوث رہے، علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

اس کو بھی پڑھیں: ٹانک، پولیس وین پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں