کراچی: گیس بحران، گھریلو و کمرشل صارفین کو مشکلات کا سامنا
شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف شہروں میں گیس فراہمی کے معطلی کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، مختلف شہروں میں گیس فراہمی کے معطلی کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم اور فراہمی معطل ہونے کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین مشکلات کا شکار ہیں، گیس فیلڈز بند ہونے سے شہر میں گیس کی قلت مزید بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدر گیس کمپنی کا ایک گیس فیلڈ بند ہونے سے 30 اور دوسری گیس فیلڈ بند ہونے سے 15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی سامنے آرہی ہے، مجموعی طور پر دو گیس فیلڈ بند ہونے سے ایس اس جی سی کو 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کل صبح تک بند رہے گی، وجہ سامنے آگئی

ذرائع کا بتانا ہے کہ گیس کی قلت سے انڈسٹریل کے صنعتی علاقوں کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے،ایس ایس جی سی کی شہر میں اربوں روپےخرچ کر کے نئی گیس لائنیں ڈالنے کے باوجود گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں نئی پائپ لائنوں کی وجہ کھدائی سے شہری پہلے ہی پریشان ہیں اب گیس بند ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: سلنڈر دھماکے میں دولہا دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں ملیر ،سعود آباد ،نارتھ کراچی ،پی آئی بی کالونی ،ناظم آباد ،شادمان ٹاؤن ،سرسید ٹاؤن ،کاٹھور، گارڈن، بورا پیر، اختر کالونی ، منظور کالونی ، چنسر گوٹھ،گڈاپ سٹی ،اورنگی اور لیاقت آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں گیس کی شدید قلت کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔