سلنڈر دھماکے میں دولہا دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق
Islamabad Cylinder Blast
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 7 میں گیس سلنڈر دھماکے میں دولہا دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق، جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں آس پاس کے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ملبے تلے دبے افراد کی چیخ و پکار سے علاقہ لرز اٹھا۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد حملے میں ممتاز عالم دین مولانا حافظ سلطان محمد شہید

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق دھماکے سے متاثرہ گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو ملبے سے نکالا گیا، جن میں سے 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ زخمی ہونے والے 10 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔