سی ایس ایس 2026 کی ریگولر ڈیٹ شیٹ جاری
CSS 2026 date sheet
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سی ایس ایس 2026 کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ایک اہم اور خوش آئند خبر سامنے آ گئی ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مقابلے کے امتحان سی ایس ایس 2026 کی ریگولر ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحان کے پہلے دن امیدواروں سے انگریزی مضمون کا پرچہ لیا جائے گا جبکہ پریسی اینڈ کمپوزیشن کا امتحان 5 فروری 2026 کو ہوگا، اس کے بعد جنرل نالج کے مضامین کے پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے۔

مزید برآں، اسلامیات یا تقابلی مطالعۂ مذاہب (غیر مسلم امیدواروں کے لیے) کا پرچہ 9 فروری 2026 کو لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سخت سردی کے باعث طلبہ کے لیے بڑی رعایت کا اعلان

ایف پی ایس سی کے مطابق اختیاری مضامین کے امتحانات 10 فروری سے 15 فروری 2026 تک جاری رہیں گے جن کے پرچے مختلف گروپس کے تحت صبح اور شام کی نشستوں میں ہوں گے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور امتحانی مراکز، رول نمبر سلپس اور دیگر جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں