سخت سردی کے باعث طلبہ کے لیے بڑی رعایت کا اعلان
winter relief
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سرد موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

سرد موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے تاکہ وہ شدید سردی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز کی جانب سے اس حوالے سے یونیفارم سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ سردی سے بچاؤ کے لیے کسی بھی رنگ کے سویٹر، کوٹ، جیکٹس، ٹوپیاں اور موزے پہن سکتے ہیں اور اس ضمن میں یونیفارم کی پابندی عارضی طور پر نرم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایچ ای سی کے جامع آٹومیشن سسٹم مکتب کا باقاعدہ آغاز

یہ اقدام طلبہ کی صحت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ شدید سرد موسم کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، جاری کردہ نوٹیفکیشن 28 فروری تک نافذ العمل رہے گا جس سے موسمِ سرما کی موجودہ سرد لہر کے دوران طلبہ کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔