طلبہ کیلئے خوشخبری، بلاسود بائیک حاصل کرنے کا سنہری موقع
پنجاب کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی بلاسود بائیک اسکیم کے تحت بینک آف پنجاب نے خصوصی لاٹری پرائز کیمپین کا آغاز کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی بلاسود بائیک اسکیم کے تحت بینک آف پنجاب نے خصوصی لاٹری پرائز کیمپین کا آغاز کر دیا۔

اس حوالے سے بینک آف پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ 23 فروری سے 23 اپریل 2026 تک خصوصی مہم جاری رہے گی جس کا مقصد ان طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں مگر ڈیجیٹل ایکسیپٹنس یا ایکویٹی ڈپازٹ کا مرحلہ ابھی مکمل نہیں ہو سکا۔

بینک حکام کے مطابق ایسے تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیجیٹل قبولیت مکمل کریں اور مقررہ ایکویٹی ڈپازٹ جمع کرا کے اسکیم کا حصہ بنیں تاکہ وہ بلاسود موٹر سائیکل حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل نہ کرنے والے طلبہ کی درخواستیں زیر التوا رہ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے متعارف کرائی گئی بلاسود بائیک اسکیم کا مقصد طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنا اور تعلیمی اداروں تک ان کی رسائی آسان بنانا ہے، اسکیم کے تحت ہزاروں طلبہ کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

بینک آف پنجاب نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام ضروری مراحل مکمل کر کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ 

ضرور پڑھیں