آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہو گیا۔
اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے اضافہ
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 13 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 5 ہزار 172 ڈالر سے بڑھ کر 5 ہزار 185 ڈالر کا ہو گیا۔
ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 268 روپے بڑھ کر 9 ہزار 554 روپے کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ فی دس گرام چاندی 230 روپے اضافے سے 8 ہزار 191 روپے کی سطح پر آ گئی۔