پاکستانی ہنرمند کارکنان کیلئے نیوزی لینڈ میں روزگار کے مواقع
New Zealand work visa 2026
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): نیوزی لینڈ نے 2026 کیلئے ورک ویزا پروگرام میں 47 نئے پیشے شامل کردیے ہیں۔

نیوزی لینڈ حکومت نے 2026 کے لیے ورک ویزا پروگرام میں بڑی توسیع کرتے ہوئے 47 نئے پیشوں کو شامل کر دیا ہے تاکہ پاکستانی ہنرمند کارکنان قانونی و محفوظ طریقے سے ملک میں روزگار حاصل کر سکیں۔

نئے مواقع صحت، تعمیرات، آئی ٹی، تعلیم، ہوٹل اور زراعت کے شعبوں میں فراہم کیے جائیں گے تاکہ ہنر کی کمی والے شعبے مضبوط ہوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرنے والے افراد کو ترجیح دی جا سکے۔

اہل پاکستان امیدوار جنہیں ورک ویزا کیلئے درخواست دینی ہے انکے لیے لازمی ہوگا کہ وہ نیشنل اوکیوپیشن لسٹ کے مطابق اپنے پیشے کی اہلیت مکمل کریں، مارچ 2026 سے اجرت کا نیا معیار فی گھنٹہ 35$ (NZD) ہوگا اور انگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے ہزاروں ویزے،اٹلی نے بڑا اعلان کردیا

تجربہ کار کے مطابق نیوزی لینڈ کی نئی امیگریشن پالیسی حقیقی ہنر کی کمی والے شعبوں پر مرکوز ہے اور پاکستانی کارکنان کو بین الاقوامی تجربہ، بہتر اجرت اور کیرئیر کی ترقی کے مواقع فراہم کرے گی، آجرز کو مقامی سطح پر کم از کم 14 دن اشتہار دینے اور مقامی امیدواروں کو ترجیح دینے کی پابندی رکھی گئی ہے۔

نئے اقدامات کے بعد پاکستانی کارکنان کے لیے قانونی، محفوظ اور باوقار بین الاقوامی روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے جو نہ صرف انکی پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کرے گا بلکہ ملک میں رقوم کی ترسیل اور معاشی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔

ضرور پڑھیں