پاکستانیوں کیلئے ہزاروں ویزے،اٹلی نے بڑا اعلان کردیا
Italy work visas for Pakistanis
فائل فوٹو
روم: (ویب ڈیسک) اٹلی نے پاکستانی ہنر مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 10 ہزار 500 ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا، جبکہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ویزے سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ اعلان وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا

ملاقات میں داخلی سیکیورٹی، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کی آمد دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہوگی، اسی لیے اسکلڈ لیبر کیلئے 10,500 ورک ویزے مختص کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر محسن نقوی نے اٹلی کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے ائیرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر نگرانی سخت کر دی ہے جس کے باعث غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے منشیات اور دہشت گردی کیخلاف تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر 2026 کی چھٹیوں کا اعلان

اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستانی وزارت داخلہ کی پالیسیوں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک لیگل مائیگریشن کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت پاکستانی ہنر مند افراد کیلئے یورپ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

ضرور پڑھیں