سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش انتقال کر گئے
Dr Ziaullah Bangash death
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی اور سینئر سیاسی رہنما ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش 82 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جاملے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی پارٹی قیادت، کارکنوں اور سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش طویل عرصے سے علیل تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پارٹی رہنماؤں اور قریبی عزیز و اقارب کی جانب سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نظریاتی کارکنوں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے عملی سیاست میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل، جمہوری اقدار کے فروغ اور پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔

بطور ایم پی اے انہوں نے اپنے حلقے میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کی تکمیل میں کردار ادا کیا اور صحت، تعلیم اور سماجی خدمات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف عالمِ دین مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کے انتقال کو پارٹی کیلئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک شفیق انسان، بااصول سیاستدان اور عوام دوست رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کیے رکھی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں