نیو ائیر پر آئس اور کوکین کا استعمال، ایڈوائزری جاری
ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب
ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے نیو ائیر نائٹ پر اہم ایڈوائزری جاری کی/ فائل فوٹو
لاہور (خبر نگار): ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے نیو ائیر نائٹ پر اہم ایڈوائزری جاری کر دی۔

کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم ذوالفقار حسین نے ایڈوائزری جاری کرتے بتایا کہ نئے سال کی آمد پر فارم ہاؤسز اور خفیہ پارٹیوں میں آئس اور کوکین کے استعمال میں معمول کے مقابلے میں 20 فیصد تک اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ نیو ائیر نائٹ پارٹیوں میں شراب کے ساتھ ساتھ ایکسٹیسی، ایل ایس ڈی، ہیروئن اور ویڈ کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر سکیورٹی پلان تشکیل

انہوں نے خبردار کیا کہ پارٹیوں میں ملاوٹ شدہ اور کیمیکل زدہ منشیات کے استعمال سے گریز نہ کیا گیا تو یہ انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہیں۔ آن لائن پلیٹ فارمز، واٹس ایپ گروپس اور گھروں کے ذریعے منشیات کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہو چکا۔

کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم نے والدین پر زور دیا کہ وہ نیو ائیر نائٹ سے قبل اپنے بچوں کی کونسلنگ کریں۔انکے مطابق نیو ائیر نائٹ کیلئے خصوصی شراب عام دنوں کے مقابلے میں 30 فیصد زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے، رائیونڈ روڈ، بیدیاں روڈ، برکی روڈ، ڈیفنس اور مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خفیہ پارٹیوں کی تیاریاں جاری ہیں، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مردان، حیدرآباد، کوئٹہ، سکھر، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، گجرات اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہروں میں بھی نئے سال کی تقریبات عروج پر ہوں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں