باراتیوں کی ویگن نہر میں جا گری
Wedding van accident
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی ویگن ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تیز رفتار ویگن ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے نہر میں جا گری، جس سے شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ویگن میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ نہر میں گرنے والی ویگن سے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت کے باعث آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے، چار زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈاکٹرز ہسپتال جبکہ ایک زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شدید دھند نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، موٹرویز بند

جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ حنیف کے نام سے ہوئی ہے، ان کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد اہلِ خانہ اور بارات میں شامل افراد غم سے نڈھال نظر آئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت بتائی جا رہی ہے

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.06 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.87 ▲ 0.56
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.31
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,219 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 393,451 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 375,566 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 321,914 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,913 ▼ 48
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▼ 10.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں