توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17،17 سال قید کی سزا
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان
توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی/ فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی۔ عدالت کی جانب سے دونوں ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 راولپنڈی: (ویب ڈیسک ) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔ اس طرح دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 34 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہرجانہ کیس، عمران خان کی متفرق درخواست جلد سماعت کیلئے منظور

 راولپنڈی عدالت کے سپیشل جج شاہ رخ ارجمند محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مختلف قانونی دفعات کے تحت سزائیں عائد کیں۔ فیصلے کے مطابق دفعہ 409 کے تحت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ دفعات 5، 2، 47 کے تحت دونوں کو مزید 7، 7 سال قید کی سزا دی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ دونوں سزائیں الگ الگ شمار ہوں گی، جس کے نتیجے میں ہر ملزم کو مجموعی طور پر 17 سال قید بھگتنا ہوگی۔

عدالتی فیصلے میں قید کے ساتھ ساتھ دونوں ملزمان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فی کس 1 کروڑ 64 لاکھ 500 روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید قید بھگتنا ہوگی۔

استغاثہ کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری حیثیت میں حاصل ہونے والے قیمتی تحائف، یعنی توشہ خانہ کے تحائف، قواعد و ضوابط کے خلاف استعمال کیے اور ان سے متعلق قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے شواہد، مالی ریکارڈ اور دستاویزی ثبوت پیش کیے، جنہیں عدالت نے تسلی بخش اور قابلِ اعتماد قرار دیا۔

فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

یاد رہے توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی۔ 16 اکتوبر کے بعد کیس کی سماعت 3 بار ملتوی ہوئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت، ملزمان کا 342 کا بیان اور حتمی دلائل مکمل ہوئے، کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان کی شہادت قلمبند کی گئی۔ وکلاء صفائی ارشد تبریز اور قوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ نے گواہان پر جرح مکمل کی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں