ہرجانہ کیس: عمران خان کی متفرق درخواست جلد سماعت کیلئے منظور
بانی پی ٹی آئی عمران خان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات پر عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کی متفرق درخواست منظور کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات پر عمران خان کا خواجہ محمد آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس میں اعتراضات مسترد ہونے کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت نے شوکت خانم ہسپتال پر الزامات پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خواجہ محمد آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس میں سیشن کورٹ میں جاری کارروائی میں اعتراضات مسترد ہونے کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: نو مئی کیس، شاہ محمود بری، یاسمین راشد و دیگر کو دس سال سزا

گزشتہ روز متفرق درخواست پر سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار عمر ضیا الدین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے مرکزی کیس عدالتی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

خواجہ آصف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شوکت خانم فنڈز کے ذریعے منی لانڈرنگ اور غلط استعمال کے الزامات عائد کیے تھے۔