دھند کا راج، لاہور سیالکوٹ موٹروے ٹریفک کیلئے بند
سورج ڈھلتے ہی پنجاب کے میدانی علاقوں کو  دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) سورج ڈھلتے ہی پنجاب کے میدانی علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان موٹروے سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے بتایا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین لائن کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک محفوظ سفری اوقات ہیں، دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

ترجمان موٹروے کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات دوران سفر فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری نہ کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں،کسی بھی رہنمائی اور مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر، موٹرویز بند

دوسری جانب سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اطراف میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے۔

ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مطابق آج شام کو دھند کی شدت میں اضافہ ہوا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث تمام فلائٹ آپریشن اور شیڈول جزوی طور پر متاثر ہے۔

ایئرپورٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی محفوظ آمدورفت کیلئے حد نگاہ کم سے کم 500 میٹر تک درکار ہوتی ہے، تاحال حد نگاہ 100 میٹر ہے، دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی تمام فضائی آپریشن شیڈول کے مطابق چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ تمام ائیرلائنز کے ساتھ رابطے میں ہے، مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پرواز بارے تفصیلات ائیرلائن سے حاصل کریں۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں