وزیراعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپا کر دیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے حوالے سے نوٹسز لگا دیے گئے۔

نوٹسز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انسداددہشت گردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکمنامہ کی روشنی میں ملزمان کے حوالے سے نوٹسز آویزاں کئے گئے ہیں۔

نوٹسز میں واضح کیا گیا ہے کہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کررہے یا روپوش ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی ،شفیع اللہ و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوں۔

عدالتی احکامات پر جاری نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی پیشی کے حوالے سے یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے، سیکشن 87 کی کارروائی کے دوران ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 ایم پی ایز کو اشتہاری قرار دے دیا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے اشتہار شائع کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 70 اراکین صوبائی اسمبلی اسلام آباد پولیس کو مطلوب

پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا اور ملزمان کو اشتہار کے ذریعے 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

بعدازاں عدالتی عملے نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی ودیگر کو اشتہاری قرار دینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے ودیگر کو تاحال اشتہاری نہیں قرار دیا گیا، وزیر اعلیٰ کے پی کے ودیگر کیخلاف ابھی 87 کی کارروائی جاری ہے۔

عدالتی عملے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عدالت کو تاحال ملزمان کا چالان بھی موصول نہیں ہوا، 4 جنوری کو پولیس رپورٹ کے بعد عدالت کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

تاہم آج عدالتی احکامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں