وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سنٹرل جیل پشاور کا تفصیلی دورہ کیا اور جیل میں قائم میڈیکل وارڈ اور ای وزٹ سسٹم کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے ملاقات کی، مسائل سنے اور موقع پر فوری احکامات جاری کیے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سنٹرل جیل پشاور میں جدید سکیورٹی سسٹم کا افتتاح کیا، منصوبہ 44 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے مکمل کیا گیا، وزیراعلیٰ نے منشیات کے عادی قیدیوں کی بحالی کے مرکز اور ماڈل انٹرویو روم کا بھی افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کی جیلوں میں جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث قید افراد کے جرمانے صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے دو کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا اور قیدیوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈیجیٹل کمپلینٹ سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ نے صوبے کے تمام جیلوں کی سولرائزیشن کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم بڑھا دی

محمد سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی کوارٹرز میں مزید بہتری ، دیگر صوبوں میں قید خیبر پختونخوا کے قیدیوں کو اپنے صوبے منتقل کرنے کے لیے متعلقہ صوبوں کو خط ارسال کرنے اور قیدیوں کے مسائل سننے کے لیے آئندہ ہفتے کھلی کچہری منعقد کرنے ،پیرول اینڈ پروبیشن ایکٹ 2022 پر مؤثر اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جیل میں ہسپتال، کم عمر لڑکوں اور خواتین کے لیے علیحدہ خصوصی سیلز قائم کیے جائیں گے ، جنوری میں سنٹرل جیل کا دوبارہ دورہ کروں گا تمام جائز مطالبات حل ہونے چاہئیں، جیل کا مقصد سزا نہیں بلکہ اصلاح ہے تاکہ قیدی یہاں سے بہتر اور مفید شہری بن کر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انسانوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے، ادارے مضبوط اور اصلاحی بنائیں گے، جب بھی سولہ دسمبر آتا ہے، سانحہ اے پی ایس پوری قوم کے غم تازہ کر دیتا ہے ، سانحہ اے پی ایس ملک و قوم کی تاریخ کا ایک دلخراش سانحہ ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں