وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم بڑھا دی
فائل فوٹو
December, 16 2025
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ روپےکرنےکا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پاک بھارت جنگ میں فورسزکے شہدا سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے اور زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ روپےکرنےکا اعلان کیا۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کےاہل خانہ کےشانہ بشانہ ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں اور حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھےگی۔
یہ بھی پڑھیں: دوران جنگ گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔