میٹرک آرٹس والے بھی میڈیکل، انجینئرنگ میں داخلے کے اہل
انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی)
انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے ملک بھر کے میٹرک کے طلباء کیلئے تبدیلی کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے ملک بھر کے میٹرک (ثانوی سکول سرٹیفکیٹ) کے طلباء کیلئے تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے اب آرٹس گروپ کے طلباء کو بھی اعلیٰ ثانوی سطح (انٹرمیڈیٹ) پر پری میڈیکل یا پری انجینئرنگ گروپس میں داخلہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد علی نے نئی پالیسی کے نفاذ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پالیسی 2026ء کے پہلے سالانہ ایس ایس سی امتحانات (یعنی 2025-26کے بیچ سے فارغ التحصیل طلباء) سے نافذ العمل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: گرلز ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں مرد اساتذہ پر پابندی

آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، غلام علی ملاح کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ کمیٹی کے 183 ویں اجلاس میں تمام متعلقہ فریقین (سٹیک ہولڈرز) کی سفارشات اور گہری مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا گیا۔

اس مشاورتی عمل میں پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی)، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، نیشنل کریکولم کونسل (این سی سی) اور صوبائی کریکولم اتھارٹیز کی آرا شامل تھیں۔ اس میں کم از کم نمبروں کی اہلیت (تھریش ہولڈ) مقرر کرنا، یا پھر داخلے کیلئے اہلیت / پلیسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.06 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.87 ▲ 0.56
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.31
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,219 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 393,451 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 375,566 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 321,914 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,913 ▼ 48
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▼ 10.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں