گرلز ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں مرد اساتذہ پر پابندی
male teachers
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر گرلز ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں مرد اساتذہ کی تعیناتی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 نئی جاری کردہ ہدایات میںPEF نے اسکول انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ گرلز اسکولوں میں صرف خواتین اساتذہ ہی تعینات کی جا سکتی ہیں۔

فاؤنڈیشن نے تمام پارٹنر اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

PEFحکام کے مطابق گرلز اسکولوں میں مرد اساتذہ کی موجودگی طالبات کے تعلیمی ماحول پر منفی اثر ڈال رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کو 17 گھنٹے گیس کی فراہمی، نیاشیڈول آگیا

حکام نے خبردار کیا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد لڑکیوں کے لیے زیادہ محفوظ اور آرام دہ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

PEF نے تمام پارٹنر اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً گرلز سیکشن سے مرد اساتذہ کو ہٹا دیں اور نئی پالیسی کے مطابق خواتین اساتذہ کی تعیناتی کریں۔