پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال
Punjab transport strike
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں اور مقدمات کیخلاف آج مکمل پہیہ جام ہڑتال کر دی، جس کے باعث لاہور سمیت مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں بین الاضلاعی اور مقامی ٹرانسپورٹ کی بندش نے شہریوں، ملازمین اور طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

لاہور میں شیراکوٹ، بند روڈ اور دیگر اہم مقامات پر واقع بس اڈے بند پڑے ہیں جبکہ بکنگ آفسز بھی بند ہونے کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد پریشانی کا شکار ہے۔ کچھ مقامات پر چند بس اڈے جزوی طور پر کھلے ہیں، تاہم گاڑیوں کی کمی کے باعث کرایوں میں اضافے کی شکایات سننے کو مل رہی ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے جانے والے بھاری جرمانے اور بار بار مقدمات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں، حکومت سے ٹریفک آرڈیننس میں نرمی اور نئے قوانین کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے۔

ہڑتال کے باعث نہ صرف مسافر متاثر ہو رہے ہیں بلکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں بھی رکاوٹ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس لوڈشیڈنگ، سوئی ناردرن کی وضاحت آگئی

 ٹرانسپورٹ کی معطلی سے مارکیٹوں میں سپلائی کم ہونے اور روزمرہ کی اشیا کی قلت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے قیمتوں میں اضافے کا بھی خطرہ ہے۔

شہریوں نے حکومت اور ٹرانسپورٹرز دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسائل کا حل نکال کر فوری طور پر ٹرانسپورٹ بحال کی جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں