گیس لوڈشیڈنگ، سوئی ناردرن کی وضاحت آگئی
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وضاحتی بیان آگیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وضاحتی بیان آگیا۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کی جانب سے کہا گیا کہ موسم سرما میں گیس صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل فراہم کی جائے گی،گیس کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے باعث کچھ علاقوں میں کم پریشر کی صورت میں ہیلپ لائن 1199 پر کال کریں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کیا ہے اور یہ شیڈول دسمبر سے فروری تک نافذ العمل ہوگا ، صارفین کو دن کے مختلف اوقات میں محدود مقدار میں گیس فراہم کی جائے گی۔

لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے سے صبح ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے دن ڈیڑھ بجے تک اور شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس دستیاب ہوگی، اس دوران شہری ناشتہ یا کھانا بنا سکتے ہیں تاکہ گیس کی طلب کو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

حکام نے صارفین سے اپیل کی کہ گیس کو ضرورت کے مطابق استعمال کریں تاکہ کمی کا سامنا نہ ہو اور گیس کی قیمت میں اضافے سے بچا جا سکے۔

ایس این جی پی ایل ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ سسٹم میں گیس موجود ہے قلت کا سامنا نہیں ، گیس مہنگی ہے اس لیے صارفین بھی ضرورت کے مطابق گیس استعمال کریں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں