وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد کیخلاف بھی اشتہاری کی کاروائی شروع کی۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف 26 نومبراحتجاج کا مقدمہ درج ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی میٹنگ کے بعد یہاں آیا ہوں، میٹنگ میں اپنا مدعا رکھا ہے،25 ویں ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع کو کے پی میں ضم کر دیا گیا، قبائل اضلاع کو ان کا شیئر نہیں دیا جا رہا تھا میٹنگ میں کہا کہ یہ غیر آئینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی جلد نااہل ہو جائیں گے، فیصل واوڈا

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر شرکاء اس بات سے متفق ہو گئے، فیصلہ ہوا آئندہ بدھ تک سب کمیٹی بنے گی، سب کمیٹی 8 جنوری تک اپنی سفارشات رکھے گی، این ایف سی کی آئندہ میٹنگ جنوری میں ہو گی، خیبرپختونخوا عوام نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، انفرسٹرکچر تباہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا، آج افسوس ہوا خیبرپختونخوا کی عوام کو انکا حق نہیں دیا جا رہا، تین صوبوں کو انکا حق دیا جا رہا یے، یقین دہانی کرائی گئی کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے گا، ہماری حکومت کے بعد دو مرتبہ این ایف سی میٹنگز منعقد ہوئی، 2022 میں رجیم چینج آپریشن کے بعد یہ میٹنگز جاری نہیں رہ پائی، توقع رکھ رہے ہیں کہ خیبرپختونخوا عوام کو ان کا حق دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے دل میں ہیں، کے پی حکومت نہیں وہ سہولت کاری کر رہے ہیں جنھوں نے اس جرائم پیشہ افغانی کے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی منظور کروائے، پہلے گڈ طالبان اور بیڈ طالبان تھے، اب گڈ افغانی اور بیڈ افغانی ہیں، جو جرائم پیشہ ہیں ان کو پارلیمنٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے، بیرسٹر گوہر کے ہاتھ میں ہوتا تو میری ملاقات پہلے ہو جاتی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں