سہیل آفریدی جلد نااہل ہو جائیں گے، فیصل واوڈا
KP Chief Minister disqualification
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جلد نااہل ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے نطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دن خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کیلئے نہایت اہم اور مشکل ثابت ہوسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی موجودہ حکمتِ عملی نہ بدلی تو پارٹی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، یہاں تک کہ انہیں گورنر راج جیسے اقدامات کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور کچھ ایسی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں جن کے نتائج جلد سامنے آسکتے ہیں۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر بیانات دینے والوں کو بھی جلد ہی یہ احساس ہو جائے گا کہ ان کیخلاف کیا کارروائی ہونے والی ہے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپنے ہی کچھ رہنماؤں نے ایسی غلطیاں کی ہیں جن کے باعث عمران خان آج موجودہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

پروگرام کے دوران تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے، انہوں نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات نہ کروائی گئی تو یہ آئین کیخلاف ہوگا، پارٹی معاملات میں شفافیت اور آئینی تقاضوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.06 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.87 ▲ 0.56
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.31
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,219 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 393,451 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 375,566 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 321,914 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,913 ▼ 48
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▼ 10.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں