وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی منظوری
صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی باضابطہ منظوری دیدی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی باضابطہ منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے، دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علماء کرام کےلیے اعزازیہ کارڈ کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت نے فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے یکم جنوری سے علماء کرام کو ادائیگی کا حکم دیا ، تاریخ میں پہلی مرتبہ پے آرڈرز دیئے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کے ذریعے ادائیگی ہو گی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔

صوبہ بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کردی گئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کر کے میٹنگ کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار وظیفہ دینے کیلئے فنڈز طلب

پنجاب بھر میں 62 ہزار 994 آئمہ کرام کے رجسٹریشن فارم وصول کر لیے گئے جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کے لئے قانون سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے فورتھ شیڈول میں شامل جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے حساس ایریا میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانون کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں