کے پی: بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہو گئی، اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فائل فوٹو
پشاور: (سنو نیوز) خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہو گئی، اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں سیکرٹریز، کمشنرز اور مختلف اہم محکموں کے سربراہ بدل دیے گئے، متعدد افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، پالیسی امپلی منٹیشن اور ایڈمنسٹریٹو ریفارمز کے لیے نئی ٹیم سامنے آگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسعود احمد سیکرٹری انڈسٹریز سے ہٹا کر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن تعینات کردیا گیا، محمد جاوید مروت کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کمشنر مردان ڈویژن مقرر کیا گیا ہے، داؤد خان کو سیکرٹری پی ایچ ای سے ہٹا کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن لگا دیا گیا۔

اسی طرح عطاالرحمن ممبر بورڈ آف ریونیو ون سے سیکرٹری حج و مذہبی امور تعینات ہوگئے، ظریف المانی ایم ڈی ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے سیکرٹری لائیو اسٹاک و فشریز مقرر کر دیے گئے، محمد آصف کو اسپیشل سیکرٹری فنانس سے ہٹا کر سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مفید مشورے

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ایاز کو سیکرٹری آبپاشی سے سیکرٹری انٹر پروونشل کوآرڈینیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عبدالباسط کو سیکرٹری آبپاشی تعینات کردیا گیا، ایئر فورس ریٹائرڈ عامر سلطان ترین سے سیکرٹری فنانس کا چارج لے کر انہیں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو لگا دیا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ کامران احمد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے سیکرٹری فنانس مقرر ہو گئے، محمد زبیر کو سیکرٹری انرجی اینڈ پاور سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے، مسعود یونس سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے بجائے اب سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنید خان کو ڈی جی مائنز اینڈ منرلز سے ہٹا کر سیکرٹری کلائمیٹ چینج تعینات کردیا گیا، محمد ضیاء الحق سیکرٹری آئی پی سی کا چارج لے کر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لگا دیا گیا، سعادت حسن سیکرٹری اسپورٹس سے سیکرٹری کلچر و ٹورازم مقرر ہو گئے۔

سہیل خان کو ڈی جی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی سے سیکرٹری ریلیف و ری ہیبلیٹیشن مقرر کیا گیا ہے، یوسف رحیم سیکرٹری ریلیف کا چارج واپس لے کر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کو بھی پڑھیں: اسپیکر کے پی کا عمران خان کے بغیر صوبائی کابینہ بنانے کا مشورہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ثاقب رضا اسلم ، سیکرٹری اوقاف عنایت اللہ وسیم ، سیکرٹری لائیو اسٹاک طاہر اورکزئی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسرار سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کا چارج واپس لے کر انہیں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر کو سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کردیا گیا، نثار احمد کمشنر مردان سے تبدیل ہو کر سیکرٹری انرجی اینڈ پاور مقرر کر دیے گئے۔

اسی طرح کمشنر ڈی آئی خان ظفر الاسلام کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری منرل ڈویلپمنٹ محمد آصف کو ڈی جی مائنز اینڈ منرلز مقرر کیا گیا ہے۔ 

ضرور پڑھیں