فیصل واوڈا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مفید مشورے
سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اہم مشورے دیے ہیں۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اہم مشورے دیے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا 26 نومبر کی آپ تڑی لگائیں گے تو پھینٹا لگے گا اور بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی ذمہ داریاں نئی نبھا سکتےتو گورنر راج کا آپشن ہونا نہیں ہے بلکہ ہو جائے گا، ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں، اگر کسی اور نام کا کرہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں نکل سکتا ، فیصل کریم کنڈی کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی وزیراعلیٰ کو بانی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکر مارتے رہیں دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا، آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ آپ سیاسی طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے پاس جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز، چار نام سامنے آ گئے

فیصل واوڈا نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے سے ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا، ہر مسئلے کی چابی صدر آصف علی زرداری کے پاس ہوتی ہے، میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے کہوں گا وہ اپنی حکومت چلائیں، ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی ان کی ڈس کوالیفکیشن کا سبب بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگے، اگر آپ نے بدمعاشی مستی یا غنڈہ گردی ہی کرنی ہے تو پھر ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچے گا، اگر آپ شرافت سے چلیں گے تو سہی ورنہ گورنر راج لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف موجود ہیں کمانڈ ان کے پاس ہے، یہ ایک نوٹیفکیشن ہے آج نہیں تو کل ، کل نہیں تو پرسوں آ جائے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف ) کا تعلق سیاست سے نہیں ہے، نواز شریف کا بیان اور ان کا اسمبلی میں آنا بتاتا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔ 

ضرور پڑھیں