ذرائع کے مطابق پہلا نام موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی کا ہے کہ وہی اپنے فرائض جاری رکھیں، باقی زیر غور ناموں میں امیر حیدر خان ہوتی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور آفتاب شیرپاؤ ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اگر ان سیاست دانوں کے ناموں میں سے کسی پر بھی اتفاق نہیں ہوتا تو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غیور اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی کے نام بھی گورنر خیبرپختونخوا کے لیے زیر غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کا ہر ہفتے کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سنو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں، گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے علم میں کچھ نہیں ، تبدیلی سے قبل کم از کم مجھے تو کہا جائے گا ، مجھے پہلے بھی اور آج بھی میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میری تبدیلی کی خبریں چل رہی ہیں ، اب تک کوئی آفیشلی مجھے تبدیلی بارے میں نہیں کہا گیا یہ سب افواہیں ہیں۔