اسپیکر کے مطابق صوبے کے معاملات میں مزید تاخیر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے کابینہ پہلے بنا لی جائے اور ضرورت پڑنے پر بعد میں تبدیلیاں ممکن ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انتظامی تسلسل برقرار رکھنے کیلئے فوری کابینہ سازی ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد اگر پارٹی قیادت کی ہدایات مختلف ہوں تو اُس وقت کابینہ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، مولانا فضل الرحمان
اجلاس کے بعد رکن اسمبلی احتشام خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی ارکان نے منگل کے روز اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
احتشام خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں گے، جہاں اہم قانونی مشاورت متوقع ہے، اس کے بعد اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔