لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں لاہور کا ہر محلہ روشن اور آباد بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے مرحلے سے شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا، منصوبے کے مطابق لاہور شہر کی 6 ہزار 284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

پروگرام کے تحت آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5 ہزار 798 اور واسا کی 486 گلیوں کو جدید اور قابل فخر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محفوظ پنجاب کا منصوبہ، ہر شہری کا موبائل سیف سٹی کیمرہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے ہر کونے کو اب ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کے لیے باعزت بنایا جائے گا، 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کے لیے فخر کی علامت بنے گا۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں