جھنگ: سابق صدر ڈسٹرکٹ بار پر قاتلانہ حملہ، 3 افراد جاں بحق
advocate muneer assassination
فائل فوٹو
جھنگ: (ویب ڈیسک) جھنگ میں پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ سمیت 3 افراد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایڈووکیٹ منیر احمد اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ انتہائی مہارت اور منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک نامعلوم راہگیر بھی گولیوں کا نشانہ بن کر جان کی بازی ہار گیا۔

ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ طبی عملے کے مطابق انہیں متعدد گولیاں لگی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی حالت انتہائی نازک تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ، عالم دین بیٹے سمیت جاں بحق

دوسری جانب  پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے، انسپکٹر جنرل پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

شہر کی اہم شخصیات، وکلاء برادری اور سول سوسائٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قانون کی بالادستی پر حملہ قرار دیا ہے۔

ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ جھنگ کی قانونی برادری میں ایک باوقار مقام رکھتے تھے، ان کی اچانک موت نے اہلِ علاقہ اور وکلاء برادری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں