پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، عالم دین بیٹے سمیت جاں بحق
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی عالمی دین بیٹے سمیت جان کی بازی ہار گئے۔
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی عالمی دین بیٹے سمیت جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پشاور کے تھانہ پشتہ خرہ کی حدود میں بورڈ بازار کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے عالم دین اور ان کا ایک بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔

تھانہ پشتہ خرہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ عالم دین قاری عزت اللہ سفید ڈھیری میں واقع مدرسہ سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ بورڈ بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں قاری عزت اللہ ساکن فیز 2 اور ان کا کمسن بیٹاعلی جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا مرتضیٰ زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیوں ٹیموں نے لاشوں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی مرتضیٰ کا علاج معالجہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کی والدہ انتقال کر گئیں

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ موٹرسائیکل سوار افراد اندھا دھند فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایس پی کینٹ احتراز خان پولیس نفری سمیت جائے وقوع پہنچے جہاں تفتیشی اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، قریبی علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرکے نامعلوم افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ واقعے کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں