سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک پیغام میں اختیار ولی نے کہا کہ ماں کے بغیر زندگی کا تصور نہیں، میری والدہ اس جہان فانی سے رحلت فرما گئی ہیں، ان کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست ہے۔
ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ (آج) جمعرات کو رات 8 بجے نوخار ہاؤس کابل ریور نوشہرہ میں ادا کی جائے گی۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) November 27, 2025
ماں کے بغیر زندگی کا تصور نہیں
میری والدہ اس جہان فانی سے رحلت کر گئیں ہیں
ان کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست ہے 🤲
اختیارولی
وزیراعظم شہباز شریف ، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے اختیار ولی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قتل کی افواہیں، پنجاب حکومت کی واضح تردید
سیاستدانوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اختیار ولی کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا سایہ اٹھ جانا زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔