ذرائع کے مطابق افغان میڈیا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مصدقہ ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ ان کا جسد خاکی بھی جیل سے خاموشی سے منتقل کردیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس سے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی، تاہم کسی سرکاری ادارے، جیل حکام یا کسی بھی معتبر ذرائع سے اس من گھڑت خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی عمران خان کے قتل کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہ، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عمران خان کے قتل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔
Please be advised: FAKE NEWS is being circulated by hostile elements.#FakeNews #FactCheck pic.twitter.com/4iNydwXJ6Y
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) November 26, 2025
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مصدقہ اعلانات پر بھروسہ کریں اور ایسی پوسٹس شیئر کرنے سے گریز کریں جن کی تصدیق معتبر ذرائع سے نہ ہو۔
فیکٹ چیکنگ پلیٹ فارمز نے بھی بتایا کہ شیئر کی گئی گرافک واضح طور پر ڈیجیٹلی ایڈیٹڈ ہے، جس میں مبالغہ آمیز الفاظ اور ایسے ڈیزائن شامل ہیں جو عام طور پر گمراہ کن آن لائن پوسٹس میں استعمال ہوتے ہیں۔