پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ائیر لائن کا تاریخی کارگو معاہدہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ طے پا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کیا ہے ، یہ توسیع شدہ معاہدہ یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہو گا، معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا، یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹجک کوریڈور قائم کرے گی جو دونوں برادر ممالک کی معیشتوں کو مؤثر طریقے سے جوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ای۔ ٹیکسی اسکیم کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی بدولت ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی، دونوں قومی کیریئرز کے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے معیاری اور کم لاگت پر مشتمل کارگو حل فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اس اقدام سے باہمی تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے جبکہ تجارتی حجم میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے پاکستانی برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو خطے میں سب سے زیادہ مؤثر کارگو خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں