حکام کے مطابق اب تک 28ہزار سے زائد افراد اس اسکیم کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے درخواست گزاروں کا مکمل ڈیٹا بینک آف پنجاب کو بھجوا دیا ہے جو قرعہ اندازی کے عمل کی نگرانی کرے گا۔
قرعہ اندازی کے بعد منتخب درخواست گزاروں سے ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانے کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ مقررہ رقم جمع کروانے والے افراد کو تین سے چار ماہ کے اندران کی الیکٹرک ٹیکسیاں فراہم کر دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں 16 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
پنجاب حکومت نے 17 ستمبر کو ای-ٹیکسی اسکیم 2025 کا آغاز کیا تھا جس میں درخواست گزاروں کے لیے پانچ سالہ بغیر سود کے فنانسنگ پلان متعارف کرایا گیا۔ پہلے مرحلے میں چین سے درآمد کی گئی 1,100 الیکٹرک ٹیکسیاں تقسیم کی جائیں گی جن میں سے 30 خواتین ڈرائیورز کے لیے مختص ہیں۔
اسکیم کے نفاذ کے لیے حکومت چارجنگ نیٹ ورک قائم کر رہی ہے اور درخواستوں اور مستقبل کی دستاویزات کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے۔