نئی بھرتیاں بیسک پے اسکیل کی بجائے لَمپ سم پے پیکیج پر ہوں گی
حکومت پنجاب نے ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا
اب تمام نئی بھرتیاں بیسک پے اسکیل کے بجائے لمپ سم پے پیکیج پر کی جائیں گی/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) حکومت پنجاب نے ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق اب تمام نئی بھرتیاں بیسک پے اسکیل (BPS) کے بجائے لمپ سم پے پیکیج پر کی جائیں گی۔

وزارتِ خزانہ پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری خزانے پر پنشن، گریجویٹی اور دیگر طویل المدتی مالی ذمہ داریوں کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے مالی اخراجات میں سب سے بڑا حصہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی پر صرف ہوتا ہے، جس کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص بجٹ متاثر ہو رہا تھا۔ لمپ سم پیکیج کے نظام سے حکومت کو مالیاتی دباؤ میں کمی اور بجٹ کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی آئمہ کرام کی رجسٹریشن بارے زیر گردش افواہوں کی تردید

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 2018 کے قانون کے تحت پہلے سے کیے گئے تمام اقدامات برقرار رہیں گے، یعنی جو کنٹریکٹ ملازمین پہلے ہی مستقل کیے جا چکے ہیں ان کی ملازمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم، اب اس قانون کے تحت کوئی نیا کنٹریکٹ ملازم مستقل نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کئی ماہ سے زیر غور تھا۔ محکمہ خزانہ، قانون، اور محکمہ خدمات و عامہ کے درمیان مشاورت کے بعد بالآخر اس بل کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کو مقررہ ماہانہ پیکج کے تحت تنخواہ دی جائے گی، تاہم انہیں روایتی سرکاری ملازمتوں کے طرز پر پنشن یا دیگر ریٹائرمنٹ بینیفٹس نہیں ملیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں