بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کا نیا طریقہ کار جاری
electricity gas connection change
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی اور گیس کنکشنز پر نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کی تبدیلی سے متعلق نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سیلز ٹیکس حکم نامہ کے مطابق یہ نیا نظام 22 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا، اس اقدام کا مقصد صنعتی کنکشنز پر ٹیکس سے متعلق شفافیت اور ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب صنعتی کنکشن پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر کی تبدیلی صرف متعلقہ کمشنر کی منظوری سے ممکن ہوگی۔ اس کیلئے صارف کو باقاعدہ درخواست متعلقہ کمشنر کو جمع کروانا ہوگی، جو کاروباری تفصیلات اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کی خالی نشست پر کون الیکشن لڑے گا؟ بیرسٹر گوہر کا اعلان

تصدیق مکمل ہونے کے بعد کمشنر بجلی یا گیس کمپنی کو تبدیلی کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کرے گا، اس کے بعد ہی متعلقہ کمپنیاں کنکشن پر رجسٹریشن نمبر تبدیل کرنے کی مجاز ہوں گی۔

ایف بی آر نے تمام بجلی و گیس کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے طریقہ کار پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو مستحکم بنانے اور جعلی یا غیر رجسٹرڈ کاروباروں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں