بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ کو الیکشن میں نامزد کیا گیا ہے، یہ فیصلہ پارٹی قیادت اور بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں چار درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں، جنہیں تاحال سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عدالت نے 30 اکتوبر سے قبل ان درخواستوں پر سماعت نہ کی تو ان کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ شبلی فراز کی نشست پر 23 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور کیس کی جلد سماعت کی جائے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت حسین کے بہنوئی انتقال کر گئے
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قانونی راستے پر یقین رکھتی ہے اور ہر انتخابی میدان میں بھرپور حصہ لے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی اور پارٹی قیادت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔