رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔
نادرا نے شہریوں کے لیے کئی سہولتیں متعارف کرائی ہیں، ان میں ایک پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی ہے جس کے ذیعہ صارفین اپنا کام گھر بیٹھے کرا سکتے ہیں۔
اگر کوئی شہری اپنے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کرانا چاہتا ہے تو وہ بھی نادرا دفتر آئے بغیر گھر بیٹھے صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعہ کرائی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل مزید آسان بنا دیا
اگر آپ بھی اپنے قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ کے ریکارڈ میں درج معلومات میں کوئی ترمیم کرانا چاہتے ہیں تو بتائے گئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے تمام تر کارروائی مکمل کریں اور کم فیس میں جلد گھر بیٹھے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کرائیں۔
شناختی کارڈ میں ترمیم کی دو کیٹیگریز پرنٹ ایبل اور نان پرنٹ ایبل ہیں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں پرنٹ ایبل معلومات کی ترمیم "اپ ڈیٹ کارڈ" جبکہ نان پرنٹ ایبل معلومات کی ترمیم "اپ ڈیٹ انفو" کے ذریعے ہوتی ہے۔
پرنٹ ایبل معلومات وہ ہوتی ہیں جو آپ کے شناختی کارڈ پر پرنٹ ہوتی ہیں جیسے کہ آپ کام نام، والد یا شوہر کا نام، موجودہ و مستقل رہائشی پتا اور تاریخ پیدائش جبکہ نان پرنٹ ایبل معلومات وہ ہوتی ہیں جو ریکارڈ میں تو شامل ہوتی ہیں مگر شناختی کارڈ پر پرنٹ نہیں ہوتیں جیسے کہ پیدائش کی معلومات، فیملی ممبرز کا ریکارڈ، ازدواجی حیثیت ، تعلیم اور مادری زبان وغیرہ۔
اس کو بھی پڑھیں: نادرا میں نیٹ ورک پروفیشنلز کے لیے ملازمتوں کا اعلان
نان پرنٹ ایبل کیٹیگری میں ازدواجی حیثیت میں ترمیم کے حوالے سے یہ قابل توجہ ہے کہ مرد حضرات ازدواجی حیثیت میں ہر قسم کی تبدیلی کرا سکتے ہیں جبکہ غیر شادی شدہ سے شادی شدہ کی ترمیم پرنٹ ایبل کیٹیگری میں کرانی ہو گی کیونکہ اس میں کارڈ پر شوہر کا نام پرنٹ ہوتا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات دی گئی ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔