نادرا کی جانب سے دو اہم اسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (نیٹ ورک انجینئر – کور نیٹ ورکس) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (نیٹ ورک انجینئر – روٹنگ اینڈ سوئچنگ) شامل ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کور نیٹ ورکس) کی اسامی پر منتخب امیدوار کو کور سوئچنگ ماحول کی نگرانی، جدید سوئچنگ اور ایس ڈی این ٹیکنالوجیز کے ساتھ کام، ڈیٹا سینٹرنیٹ ورک آرکیٹیکچر کی سپورٹ، کنفیگریشن، مانیٹرنگ، ٹربل شوٹنگ اور تکنیکی دستاویزات کی تیاری کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، یہ ذمہ داریاں 7/24 آپریشنل ماحول میں انجام دی جائیں گی۔
اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر (روٹنگ اینڈ سوئچنگ) کی اسامی پر امیدوار کو مختلف وینڈرز کے انٹرپرائز نیٹ ورکس کی مینجمنٹ، روٹنگ، سوئچنگ، فائر وال پالیسیز، وی پی این اور نیٹ ورک سیکیورٹی سے متعلق امور دیکھنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز کا اہم کارنامہ، نننھے فرشتے کی جان بچا لی
اس کے علاوہ نیٹ ورک کی کارکردگی کی نگرانی، دستاویزات کی تیاری اور محفوظ و مستحکم نیٹ ورک آپریشنز کو یقینی بنانا بھی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

نادرا کے مطابق دونوں اسامیوں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2026 ہے، امیدوار آن لائن درخواستیں نادرا کی کیریئر ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔
نادرا نے واضح کیا ہے کہ ادارہ مساوی مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے اور تمام اہل امیدواروں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔