چوہدری شجاعت حسین کے بہنوئی انتقال کر گئے
Chaudhry Javed Chattha death
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بہنوئی اور سینئر سیاستدان چوہدری جاوید چٹھہ انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق احمد پور چٹھہ طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ اپنے آبائی گھر میں مقیم تھے، ان کا جنازہ آج دوپہر 2 بجے احمد نگر چٹھہ وزیرآباد میں ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چوہدری جاوید چٹھہ گوجرانوالہ کے ممتاز سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، سیاست میں ان کا کردار ہمیشہ مثبت اور مصالحتی سمجھا جاتا رہا۔ وہ علاقے کے لوگوں میں اپنی شرافت، خدمت اور سادگی کے باعث بے حد مقبول تھے۔

مرحوم کے انتقال پر مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری سالک حسین اور دیگر رہنماؤں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔

ذہن نشین رہے کہ چوہدری جاوید چٹھہ کی صاحبزادی سابق رکن پنجاب اسمبلی جیدہ خالد بھی 2017 میں بھارت میں علاج کے دوران انتقال کر گئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد خاندان کو ایک اور صدمہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

احمد نگر چٹھہ اور گردونواح میں مرحوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی فضا سوگوار ہو گئی، جس کے بعد ان کے گھر تعزیت کیلئے سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔