اساتذہ کا موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کا مطالبہ
فائل فوٹو
January, 9 2026
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب ٹیچرز یونین نے موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید 10 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
پنجاب ٹیچرز یونین نے شدید سرد موسم کے پیشِ نظر پرائمری اسکول کے طلبہ کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید 10 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
یونین کے مطابق اضافی تعطیلات دینا بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم ہوگا، جنرل سیکریٹری رانا لیاقت علی نے کہا کہ شدید سردی کے باعث کم عمر بچوں میں نمونیا جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم رانا سکندر کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید
انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو بچوں کی صحت کو ترجیح دینی چاہیے اور موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری فیصلہ کرنا چاہیے تاکہ صحت کے خطرات اور تعلیمی خلل سے بچا جا سکے۔