الیکٹرک بائیک آسان اقساط پر کیسے حاصل کریں؟ جانیے
Electric Bike Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) الیکٹرک موٹر سائیکلوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ویلیکٹرا نے اپنی جدید الیکٹرک بائیک آسان اقساط پرحاصل کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا ۔

کمپنی کے مطابق Velocity 180 ایک چارج پر 180 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جسے پاکستان کی طویل ترین رینج دینے والی الیکٹرک موٹر سائیکل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس بائیک میں جدید لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LiFePO4) بیٹری نصب ہے جس کی عمر تقریباً 5 لاکھ کلومیٹر یا 30 سال تک بتائی جاتی ہے۔ بیٹری IP67 ریٹنگ کی حامل ہے جو اسے ہر قسم کے موسمی حالات کے لیے موزوں بناتی ہے۔

مزید برآں، کمپنی کی جانب سے تین سال کی ریپلیسمنٹ وارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ رائیڈنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بائیک میں ایکو موڈ اور اسپورٹ موڈ شامل کیے گئے ہیں۔ ایکو موڈ شہری ٹریفک کے لیے موزوں ہے جبکہ اسپورٹ موڈ زیادہ طاقت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو سو روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی

سیفٹی اور آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے بائیک میں فرنٹ پر ٹیلی اسکوپک فورکس اور رئیر پر ڈوئل اسپرنگ شاک ابزوربرز دیے گئے ہیں جبکہ سی بی ایس بریکنگ سسٹم محفوظ سفر کو یقینی بناتا ہے۔

قیمت کے حوالے سے، مارچ 2026 تک Velocity 180 الیکٹرک بائیک کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے صارفین کی سہولت کے لیے 24 ماہ پر مشتمل آسان اقساط کا پلان بھی متعارف کرایا ہے۔ اس اسکیم کے تحت خریدار کو 38 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی 1 لاکھ 39 ہزار 999 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ ماہانہ قسط 9,542 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی پیٹرول قیمتوں کے تناظر میں الیکٹرک بائیکس ایک سستا اور ماحول دوست متبادل ثابت ہو رہی ہیں۔

ضرور پڑھیں