انگلینڈ کے فاسٹ بولر جان ٹرنر کا 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

فاسٹ بولر جان ٹرنر
جان ٹرنر نے مسلسل انجریز کے باعث پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 7 2026 |
لندن:(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر نے مسلسل انجریز کے باعث پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی انکا پانچ سالہ کرکٹ کیرئیر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

جان ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے تاہم گزشتہ سال جون میں کمر میں اسٹریس فریکچر کے باعث وہ کسی بھی پیشہ ورانہ مقابلے میں حصہ نہ لے سکے۔

معاشیات میں گریجویٹ جان ٹرنر کا ہیمپشائر کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ مزید دو سال کے لیے باقی تھا جبکہ گزشتہ برس کے اختتام تک وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ڈیویلپمنٹ کنٹریکٹ کا بھی حصہ تھے، اس کے باوجود انہوں نے کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے بیان میں جان ٹرنر نے کہا کہ مسلسل انجریز، خاص طور پر ایک سال سے زائد عرصے تک میدان سے دور رکھنے والے اسٹریس فریکچر نے انہیں مستقبل پر سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کیا، ان کے بقول اب زندگی کی نئے مرحلے کا اغاز کرنے کا یہی مناسب وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جانبحق

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور ہیمپشائر کی نمائندگی کرنا ان کے بچپن کا خواب تھا۔ جو پورا ہوا، لیکن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کی زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں شامل ہے۔

جان ٹرنر نے 2021 میں ہیمپشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اپنے پانچ سالہ سفر کو یادگار قرار دیتے ہوئے کلب انتظامیہ، کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں