پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے سیکنڈری اسکولز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
Punjab Schools Upgrade
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سینکڑوں ہائی اسکولز کو ہائر سیکنڈری سطح تک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق اس عمل کے تحت پنجاب بھر کے اسکولز سے ڈیٹا طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ان اداروں کی نشاندہی کی جا سکے جنہیں اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ اسکولز میں دستیاب جگہ اور موجودہ عمارتوں کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا وہ اپ گریڈیشن کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

اس سلسلے میں اسکول پرنسپلز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اداروں کی تفصیلی رپورٹس جمع کروائیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ ہر اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے سے قبل تھرڈ پارٹی انسپیکشن بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک بائیک آسان اقساط پر کیسے حاصل کریں؟ جانیے

پنجاب میں اس وقت تقریباً 6,000 ہائی اسکولز موجود ہیں جن میں سے 5,800 اسکولز پہلے ہی اپنا ڈیٹا جمع کروا چکے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 795 اسکولز نے اپ گریڈ ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے بشرطیکہ ان کے پاس مناسب جگہ دستیاب ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمع کروائی گئی معلومات اور انسپیکشن رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ کن اسکولز کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے۔

 

 

ضرور پڑھیں