پی ٹی آئی کے 5 منحرف ارکان اسمبلی پارٹی سے فارغ
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے منحرف اراکین کی پارٹی سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے اور پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی پر 5ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اورنگزیب کھچی اور مبارک زیب خان کو پی ٹی آئی سے نکال دیاگیا ہے، عثمان علی،ظہور قریشی اور الیاس چودھری بھی پارٹی سے نکالنے جانے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک، پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات سامنے آنے لگے

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ منحرف اراکین نے 21 اکتوبر 2024 کو ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ، منحرف اراکین نے پارٹی وفاداری اور حلف کی سنگین خلاف ورزی کی جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر عمل نہ کرنے اور شوکاز نوٹس پر جواب نہ دینے پر ان اراکین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ان اراکین کو کسی بھی دوسری جماعت میں شمولیت پر نااہلی کے بھی مستحق قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان اراکین کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر کے نااہل قرار دیا جائے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں