احتجاجی تحریک، پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات سامنے آنے لگے
احتجاجی تحریک کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات سامنے آنے لگے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) احتجاجی تحریک کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات سامنے آنے لگے۔

چیف آرگنائزرتحریک انصاف پنجاب عالیہ حمزہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق میں پچھلے دو دن سے بہت مصروف تھی،ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی عمل نہیں تھا، کیا کوئی روشنی ڈالے گا؟

انہوں نے سوال کیا کہ بانی کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کاپلان کہاں سے آیا ہے؟

عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے 90 روز کا پلان گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کردیں، ہمارافوکس اورنشانہ صرف بانی کی رہائی،نعرہ صرف ایک ہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی نئی تحریک کا آغاز کر رہی ہے جو پورے ملک کو فتح کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس تحریک کو پاکستان کے ہر گلی، کوچے، محلے اور شہر تک لیکر جائیں گے، 90 روز میں تحریک عروج پر لے جا کر آر یا پار کریں گے، اب بات فیصلہ سازوں سے ہوگی، یا تو ہم رہیں گے یا نہیں رہیں گے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں